ڈپٹی کمشنر جہلم کا سبزی منڈی جادہ کا دورہ، سبزی و فروٹ کی بولی اور ڈیمانڈ اور سپلائی کو چیک کیا

0

جہلم: سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں، بولی اور مارکیٹ میں ڈیمانڈ و سپلائی کو چیک کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے صبح سویرے سبزی منڈی جادہ کا دورہ کیا۔

مارکیٹ کمیٹی کے ہمراہ انہوں نے مختلف آڑھتیوں کے پاس جا کر سبزی و فروٹ کی بولی اور مارکیٹ میں ان کی دستیابی وسپلائی کی نگرانی کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ بولی کی نگرانی کریں۔ سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں کروانے کیلئے واضح احکامات جاری کریں اور قانون کے مطابق سرکاری ریٹ سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے کر بھاری جرمانے اور مقدمات درج کروائیں کیونکہ عوام کو لوٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑا جاسکتا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.