جہلم شہر اور گردونواح میں گلے سڑے پھل اور سبزیوں کی فروخت عروج پر، ریڑھیوں اور لوڈر رکشوں پر فروخت ہونے والی سبزیاں اور پھل باسی ہونے کے ساتھ مہنگے داموں فروخت کئے جانے لگے۔ گاہکوں کے احتجاج پر بدتمیزی ریڑھی بانوں اور لوڈر کشہ کے ڈرائیورز کا شیوا بن چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر کی سڑکوں پرلوڈر رکشوں میں قائم سبزی، فروٹ کی دکانیں اور گلی محلوں میں ریڑھیوں پر سبزیاں پھل فروٹ فروخت کرنے والے موبائل دکانداروں نے اپنی الگ ریاست قائم کر رکھی ہے۔
باسی، ناقص مضر صحت پھل و سبزیاں مہنگے داموں فروخت کرنا ریڑھی بانوں اور لوڈر کشہ ڈرائیورز کا شیوا بن چکا ہے، ناقص و غیر معیاری مضر صحت سبزیاں استعمال کرنے سے بزرگ، معصوم بچے پیٹ اور گلے کے امراض میں مبتلا ہورہے ہیں، پرائس کنڑول مجسٹر یٹس قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران کی خاموشی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔
شہریوں نے نگران وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ مضر صحت پھل و سبزیاں مہنگے داموں فروخت کرنے والے موبائل دکانداروں کے خلاف فوجداری مقدمات کا اندراج کروایا جائے تاکہ شہری حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق سرکاری نرخوں پر سبزیاں و پھل خرید کر استعمال کر سکیں۔