جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے محکمہ ریونیو کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ ریونیو کا عوام کے ساتھ براہ راست تعلق ہے اس کے متعلق شکایات پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کے انتقالات، فرد اور دیگر ریکارڈ میں التوا کا سلسلہ فوری طور پر ختم کیا جائے پرانے کیسوں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے جبکہ دیہی مراکز مال کو ایمرجنسی بنیادوں پر فعال کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے اور یہ امر باعث تشویش ہے کہ محکمہ ریونیو میں شہریوں کو زمینوں کے ریکارڈ کی درستگی و اندراج میں غیر ضروری تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔