متوسط طبقہ کے ہونہار طلبہ کی ضروریات کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ سمیع اللہ فاروق

0

جہلم: متوسط طبقہ کے ہونہار طلبہ کی ضروریات کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، یہی بچے ہمارا مستقبل ہیں، مخیر حضرات اور سماجی تنظیموں کی کاوش قابل تحسین ہے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے گورنمنٹ تبلیغ اسلام سکول میں بچوں میں یونیفارم اور دیگر نصابی سرگرمیوں کا سامان تقسیم کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سماجی تنظیم کے نمائندگان ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور عبدالغفور چوہان بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر طلبا کو تعلیمی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایت کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.