سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ کے رہائشی چوہدری لطیف عرف ٹیپو، محمد شریف خان، محمد شفیق خان، محمد رفیق خان، محمد عمران خان نے اپنے والدین اور بھائی کے ایصال ثواب کیلئے مستحق افراد کو رمضان راشن پیکج دیاگیا۔
علامہ مولانا تمریز چشتی نے دعا کی، اس کے بعد راشن تقسیم کیاگیا جس میں 500 سے زائد مستحق بیوہ خواتین، معذور افراد، یتیم بچوں اور سفید پوش افراد میں مفت راشن تقسیم کیاگیا۔گزشتہ سال کی بانسبت اس سال مہنگائی کے ہوتے ہوئے بھی تقریباً 45 لاکھ روپے سے زائد کا راشن تقسیم کیاگیا۔
راشن میں بیس کلوآٹے کا تھیلا، کوکنگ آئل، چنے، شربت کی بوتل، پتی کا ڈبہ، کھجوریں، بیسن اور دیگر اشیاء شامل تھی، اس میں تمام افراد کو کرایا بھی نقد دیاگیا۔
چوہدری لطیف ٹیپو نے کہا کہ گزشتہ سال یہی راشن 25 لاکھ روپے کا تھا جو اب 45 لاکھ سے زائد کا ہوگیا۔ ہم رمضان شروع ہونے سے پہلے ایک ماہ پہلے مستحق افراد کی جانچ پڑتال کرکے ان کی شناختی کارڈ کی کاپیاں وصول کرتے ہیں اس کے بعد فارم پُرکرکے جمع کرتے ہیں اور رمضان شروع ہونے سے ایک دن پہلے تمام خاندانوں کو راشن تقسیم کر دیا جاتا ہے اور یہ ہر سال ہم راشن تقسیم کرتے ہیں۔