حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی نے راشن ضرورت مندوں کی دہلیز پہنچا دیا

0

جہلم: حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کا یقین ہے کہ ضرورت مند سڑکوں پر یا سوشل میڈیا پر نہیں ڈھونڈنے سے ملتا ہے۔

حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی اسی لئے زیادہ کاوش کرکے بدلوٹ تحصیل دینہ، چوٹالہ تحصیل جہلم اور نکہ خلاص پور میں لگ بھگ 6 لاکھ کا بہترین راشن ضرورت مندوں کی دہلیز پر پہنچایا جہاں شاید ہی کوئی جاتا ہوان مشکل حالات میں حمزہ بیگ شہید دسترخوان سحر و افطار کی بھی بہترین خدمات جاری رکھے ہوئے ہے جہاں سے روزانہ لگ بھگ 500 محنت کش خدمات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

دسترخوان ٹیم ان خدمات کی مصروفیات کے سبب صرف چار گھنٹے کی نیند لے پا رہی ہے لیکن الحمدللہ جتنا سوسائٹی کے بس میں ہے خلق خدا کی آسانی کی کاوشیں جاری ہیں اور جاری رہیں گی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.