جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ پولیس افسران کے ساتھ خود فیلڈ میں موجود ہیں،ڈی پی او جہلم خود دینہ اور سوہاوہ کے مفت آٹا تقسیم مراکز چیک کر رہے ہیں اور تعینات عملہ کو ضروری ہدایات دے رہے ہیں۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ہدایت کی کہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، نظم و ضبط کو قائم رکھتے ہوئے عورتوں، معذور اور بزرگ شہریوں کی ہر ممکن مدد کی جائے۔
ڈی پی او جہلم کا مزید کہنا تھا کہ فرائض کی سر انجام دہی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔