پٹرولنگ پولیس ضلع جہلم نے ماہ جولائی کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

0

جہلم: پٹرولنگ پولیس ضلع جہلم کی شاندار کارکردگی، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد افراد کے خلاف قانونی کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف بھی مقدمات درج، اہل علاقہ نے ایس ایس پی محمد بن اشرف کو خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس ضلع جہلم نے ماہ جولائی کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی پانچ چوکیات نے ایس ایس پی محمد بن اشرف کی ہدایات پر ڈی ایس پی جہلم سید ذوالفقار گیلانی کی زیر سرپرستی قانون شکن عناصر کے خلاف کاروئیاں کرتے ہوئے ملزمان سے 4 عدد پسٹل بمہ 200 راؤند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروائے۔

منشیات فروشوں سے شراب کی بوتلیں برآمد کر کے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروائے 9 عدالتی مفرور کو گرفتار کیا جبکہ 76 مسافروں کی مدد فراہم کی گئی جبکہ ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر 4874 اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 5372 چالان کئے گئے جبکہ تین گمشدہ بچوں کو والدین کے حوالے کیا گیا دوران ناکہ بندی دو عدد چوری شدہ موٹر سائیکل ریکور کئے۔

اس موقع پر ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس جہلم سید ذوالفقار گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولنگ پولیس عوام کی دوست ہے، عوام کے جان ومال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، کسی بھی قانون شکن عناصر کے لیے کوئی گنجائش نہیں۔ تمام پٹرولنگ پولیس چوکیوں کے جوان ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.