سوہاوہ: گورنمنٹ ہائی سکول ڈومیلی میں سالانہ میٹرک رزلٹ کی تقریب کا انعقاد

0

سوہاوہ: گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈومیلی میں میٹرک کے سالانہ امتحان 2023 کا رزلٹ کا اعلان کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں سکول کے اساتذہ اکرام اور اہل علاقہ کی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

ہرسال کی طرح اس سال بھی شاندار رزلٹ رہا، سکول کے 155 طلباء میں سے 131 طلباء پاس ہوئے۔سکول کا رزلٹ 85 فیصد رہا۔

ڈومیلی سکول کے طالب علم ارسلان شوکت نے 1100 میں سے 1054 نمبر حاصل کرکے تحصیل بھر سے دوسری اور علاقہ ڈومیلی سے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

تقریب کے شرکاء نے خطاب میں کہاکہ اس رزلٹ کا سہرا سکول کے پرنسپل ذیشان منیرکیانی اور ان کے سٹاف کے سرہے اور ارسلان شوکت نے شاندار نمبر لے کر اپنے اساتذہ اکرام، والدین اور علاقے کا نام روشن کردیا۔

شرکاء نے مزید کہا کہ ان کی شب وروزکوششوں سے سکول مسلسل ترقی کی منازل طے کررہاہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.