دینہ میں جشن آزادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری، دینہ پریس کلب میں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی مارٹ دینہ میں قائم دینہ پریس کلب کے دفتر میں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا، پروقار تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایچ او تھانہ دینہ محمد عمران تھے۔
اس موقع پر دینہ پریس کلب کے چیئرمین امجد محمود سیٹھی، صدر سید توقیر آصف شاہ، حاجی اظہر چوہدری، رضوان سیٹھی، توقیر امجد سیٹھی، سجیل سیٹھی، تنزیل امجد سیٹھی اور عمران سیٹھی و دیگر نے ایس ایچ او تھانہ دینہ کے ہمراہ مل کر کیک کاٹا اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔