جہلم: سرائے عالمگیر سے تعلق رکھنے والے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ راجہ جہانگیر انور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتویں ڈی جی تعینات ہوئے ہیں، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی تعینات ہونے سے قبل راجہ جہانگیر انور چیئر مین پنجاب کو آپریٹو بورڈ آف لیکیو ڈیشن کے عہدے پر فائز تھے۔
کمشنر بہاولپور ڈویژن سیکرٹری انفارمیشن اور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز کی ذمہ داریاں بھی سرانجام دے چکے ہیں، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی ایڈ منسٹریشن اور پبلک ریلیشنز میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے انہوں نے احکامات جاری کئے کہ رمضان المبارک کے مبارک ایام میں ملاوٹ مافیا کے خاتمے کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اسپیشل ٹیمز فیلڈ میں دن رات متحرک رہیں گی ملاوٹ کا خاتمہ اور معیاری خوراک کی ہر سطح پر فراہمی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام تک معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ فوڈ انڈسٹری میں بہتری لانے کیلئے پر عزم ہیں۔ فوڈ بزنس کی سہولت، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور عوامی آگاہی کا دائرہ کار وسیع کریں گے۔