جہلم: شہرسمیت مضافاتی علاقوں میں قائم پٹرول پمپس گندگی کی آماجگاہ میں تبدیل ، بااثر مالکان نے واش رومز صاف کروانے چھوڑ دیئے، شہریوں کو مشکلات کا سامنا شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں قائم پٹرول پمپس کے واش رومز عدم صفائی ستھرائی کے باعث گندگی سے اٹے پڑے ہیں جبکہ بیشتر پٹرول پمپس پر پانی کی عدم دستیابی کیوجہ سے شہریوں کو نماز کی ادائیگی اور رفاِ حاجت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈی او انڈسٹری اینڈ میئر منٹ کی ذمہ داری میں شامل ہے کہ پٹرول پمپس کے پیمانوں کے ساتھ ساتھ وہاں پر شہریوں کی سہولیات کے لئے واش رومز کی صفائی ستھرائی اور صاف پانی کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ ڈی او انڈسٹری کو ضلع بھر کے پٹرول پمپس پر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کا پابند بنایا جائے تاکہ پٹرول پمپس پر آنے والے مسافر پریشانی سے بچ سکیں۔