جہلم: مویشی پھاٹک فعال کرنے اور آوارہ جانوروں کو اس میں بند کرنے پر ملک محمد صادق آف UK نے انکروچمنٹ انسپکٹر عبدالرحمٰن ڈار کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور ان کو نقد انعام بھی دیا۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی غلام قمر وڑائچ نے انکروچمنٹ انسپکٹر عبدالرحمٰن ڈار نے آوارہ جانور جو سڑک پر گھوم رہے تھے ان کے خلا ف کارروائی کرتے ہوئے 9 جانور کو مشین محلہ نمبر 2 مویشی پھاٹک میں بند کر دیا۔
ملک محمد صاد ق آف UK نے میونسپل کمیٹی کی اس کارروائی کو خراج تحسین پیش کیا۔