پنڈدادنخان: تحصیل پنڈ دادنخان کے گاؤں چک علی شاہ سے تعلق رکھنے والی معروف کاروباری وسماجی شخصیت چوہدری شہزاد احمد گوندل کے اسلام آباد میں واقع کاروباری مرکز ٹرومین ایسوسی ایٹ کے زیر نگرانی عظیم الشان محفل نعت کا اہتمام کیا گیا۔
محفل نعت میں سجادہ نشین آستانہ عالیہ جلالپور شریف پیر سید انیس حیدر شاہ نے خصوصی شرکت کی جبکہ تحصیل پنڈدادنخان کے معروف نعت خواں فخر پننوال نصیر احمد چشتی نے گلہائے عقیدت بحضور سرور کائنات سے محفل کو معطر کیے رکھا۔
محفل پاک میں راولپنڈی اسلام آباد اور گردونواح کے مہمانوں سمیت ضلع جہلم سے سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، شہزاد احمد گوندل،حسنات احمد گوندل،زکریا گوندل،چوہدری محمد اصغر گوندل سمیت گوندل برادران اور ارشد عمران قریشی نے آنے والے معزز مہمانان گرامی کا بھر پور استقبال کیا۔
چوہدری شہزاد گوندل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پیر طریقت رہبر شریعت پیر سید انیس حیدر کا ہماری گزارش پر محفل پاک کی زینت بننا کسی بڑے انعام سے کم نہیں ہم سادات کے در کے نوکر ہیں اور سجادہ نشین آستانہ عالیہ کی محفل پاک میں خصوصی شرکت پر دل سے شکر گزار ہیں۔
شہزاد احمد گوندل نے مزید کہا کہ آقائے نامدار مدنی تاجدار حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے میلاد پاک میں جو دلوں کو سرور میسر آتا ہے کہیں اور نہیں انشاءاللہ ہم جن کے وسیلے اور صدقے سے کھاتے ہیں ان کے میلاد مناتے رہیں گے۔