پنڈدادنخان: ایس ایچ او جلالپور شریف احسان عباس اور ٹیم نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے ڈکیتی اور چوری کے مقدمات میں مطلوب 4 ملزمان سمیت منشیات فروش ملزم گرفتار کر لیا، مال مسروقہ، رقم اور منشیات برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم نعیم کو گرفتارکر لیا گیا، ملزم سے رقم 1 لاکھ روپے برآمد کر لی گئی۔
دوسری کارروائی میں چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم الطاف کو گرفتار کر کے رقم 50 ہزار روپے برآمد کر لی گئی۔
تیسری کارروائی میں چوری کی واردات میں ملوث ملزمان علی اور مظفر کو گرفتار کر کے پانی والی مسروقہ موٹریں برآمد کر لی گئیں۔
چوتھی اور اہم کارروائی میں جلالپور پولیس نے منشیات فروش ملزم تصور حسین کو گرفتار کر لیا، ملزم سے چرس 1300 گرام برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے اثاثوں اور جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او جلالپور شریف اور ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کیا۔