جہلم پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، تین ملزمان گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم جنید کو گرفتار کر لیا، ملزم جنید سے بندوق 12 بور معہ راؤنڈز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
پنڈدادنخان نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان وسیم اور نیّر عباس کو گرفتار کر لیا، ملزم وسیم سے پسٹل 30 بور معہ راؤنڈز، ملزم نیر سے 30 بور پسٹل معہ راؤنڈز برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے گی۔