شہریوں کو ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر ہرگز نہیں چھوڑا جا سکتا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

0

جہلم: شہریوں کو ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر ہرگز نہیں چھوڑا جا سکتا، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سخت کارروائی کریں۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بازار اور منڈی کی قیمتوں میں واضح فرق اس بات کاثبوت ہے کہ ناجائز منافع خور اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے اور شہریوں کو من مانے ریٹ پر اشیا فروخت کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان ناجائز منافع خورو ں کو روکنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی انتہائی اہم ہے، مسلسل چیکنگ اور چھاپے اور بھاری جرمانے کرنے سے ہی مارکیٹ کو کنٹرول میں لایا جاسکتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.