معاشرے میں عورت کو مضبوط بنانا ہمارا منشور ہے۔ پروفیسر ماریہ عطاء

0

پنڈدادنخان: ادبستان اور ایم سی پی کے اعلیٰ عہدیداران کی مشترکہ میٹنگ پنجاب آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی، میٹنگ میں پروڈکشن کے حوالے سے دونوں تنظیموں کے مابین معاہدہ طے پایا گیا۔

ایم سی پی کی سی ای او پروفیسر ماریہ عطاء نے کہا کہ معاشرے میں عورت کو مضبوط بناناہمارا منشور ہے، مستحق خواتین کے لیے مختلف قسم کے کورسز بالکل فری میں کروا ئے جائیں گے تاکہ معاشرے میں خواتین ہر شعبہ میں اپنی جگہ بنا سکیں، خواتین کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے ہنر مند ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری دونوں تنظیموں کی سب بڑی خوبی یہ ہے کہ خواتین کے اندر چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کر رہے ہیں،مستحق خواتین کے لیے مختلف قسم کے کورسز بالکل فری میں کروا رہے ہیں،اینکر،ہوسٹ،ایکٹرس کی خواہشمند خواتین ممبران کو بالکل فری میں کورسز کروائیں گے۔

ماریہ عطاء نے کہا کہ معاشرے میں عورت کو مضبوط بناناہمارا منشور ہے مستحق خواتین کے لیے مختلف قسم کے کورسز بالکل فری میں کروا ئے جائیں گے تاکہ معاشرے میں خواتین ہر شعبہ میں اپنی جگہ بنا سکیں خواتین کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے ہنر مند ہونا ضروری ہے تاکہ معاشرتی اور معاشی مسائل حل ہوسکیں۔

پی ایم سی اور ادبستان تنظیم کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد ادبستان تنظیم کی طرف سے خواتین ونگ کے لیے جویریہ اعوان،رباب ملک فوکل پرسن اور پی ایم سی کی طرف سے ماریہ عطاء اور انعم ثناء کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.