عدالت کا محکمہ صحت کو پرائیویٹ ڈاکٹروں کی فیسیں اور لیبارٹریوں کے نرخ مقرر کرنے کا حکم

0

جہلم: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے محکمہ صحت کو 15 روز کے اندر اندر پرائیویٹ ڈاکٹروں کی فیسیں اور لیبارٹریوں کے نرخ مقرر کرنے کا سختی سے حکم دیدیا، معزز عدالت نے ہسپتالوںمیں دی جانے والی سہولیات سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی۔

سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی عدم فراہمی کیخلاف درخواست پر سی ای اوز محکمہ صحت اورسیکرٹری ہیلتھ عدالت پیش ہوئے، ہیلتھ کیئر کمیشن نے موقف اختیار کیا کہ تمام پرائیویٹ لیبارٹریوں کے ٹیسٹ نرخ مقرر کر ر ہے ہیں جبکہ نجی ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی فیسوں کا بھی تعین کیا جا رہا ہے۔

سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ سرکاری ہسپتالوں کی ایمر جنسی میں سہولیات فراہم کر دی ہیں، جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ گزشتہ تین سالوں سے محکمہ صحت کے نظام کا برا حال ہو چکا ہے، سپریم کورٹ صحت کی بہتر سہولیات دینے پر متعدد بار احکامات جاری کر چکا ہے، ایمر جنسی میں ابھی تک مناسب اقدامات نہیں کئے گئے، سرکاری ہسپتالوں کو ڈاکٹر ز کی کمی کا سامنا ہے۔

سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی کمی ہے، استدعا ہے کہ عدالت سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں کی ایمر جنسی میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کا حکم جاری کریں، اضافی فیسیں وصول کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ مریضوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.