دی ایجوکیٹر سکول سوہاوہ کے بچوں کی ٹیلنٹ شو میں شاندار پرفارمنس

0

سوہاوہ: دی ایجوکیٹر سکول سوہاوہ کے بچوں کی ٹیلنٹ شو میں شاندار پرفارمنس، حاضرین نے دل کھول کر داد دی، شہر بھر سے بڑی تعداد میں ہر مکتبہ فکر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایجوکیٹر سکول سوہاوہ کے بچوں نے ہمیشہ کی طرح تعلیم و تربیت ساتھ ساتھ کو ثابت کرتے ہوئے ایک بارپھر سکول کے بچوں کا شاندار ٹیلنٹ شو منعقد کیا جس میں پلے گروپ کے بچوں نے بھی ایسی پرفارمنس دکھائی کہ حاضرین داد دیے بغیر رہ نہیں سکے۔

سکول کے ایم ڈی کرنل ظہور نے شہریوں کی ایک بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی سکول کے بچوں اور بچیوں نے شاندار رزلٹ کا مظاہرہ کیا اور سکول کے شاندار رزلٹ کا ریکارڈ قائم رکھا ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح دی۔ ایجوکیٹر نے بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کا خاص رکھا ہے۔

حاضرین سے پروفیسر سید ساجد بخاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلا شبہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بچوں نے اسٹیج پر جس اعتماد کے ساتھ پرفارم کیا ہے وہ سکول کے اساتذہ اور کرنل ظہور ایم ڈی کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

حاضرین نے بچوں کی پرفارمنس کو خوب سراہتے ہوئے دی ایجوکیٹر کے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا کہ بلا شبہ دی ایجوکیٹر سوہاوہ کے بہترین تعلیمی اداروں میں سے ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.