الخدمت فاؤنڈیشن سوہاوہ کے تحت رضاکاروں کے نام اعتراف خدمت پروگرام کا انعقاد

0

سوہاوہ: نجی میرج ہال میں الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت رضاکاروں کے نام اعتراف خدمت پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔

پروگرام کے مہمان خصوصی ڈاکٹر طارق سلیم امیرجماعت اسلامی شمالی پنجاب تھے، ان کے علاوہ ڈاکٹر قاسم محمود امیدوار برائے ایم پی اے، سید ساجد شاہ بخاری صدر الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل سوہاوہ، چوہدری فاروق احمد، یحییٰ عبدالعزیز، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے خصوصی شرکت کی۔

علاقہ ڈومیلی، بڑاگواہ، سوہاوہ شہر اور گردونواح سے سیلاب زدرگان کیلئے فنڈ ریزنگ کرنے والے رضاکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء سے ڈاکٹر طارق سلیم، ڈاکٹر قاسم محمود، فاروق احمد، یحییٰ عبدالعزیز نے خطاب کیا۔

ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے ملک بھر میں سیلاب زدگان کیلئے مدد کی یہ مدد جن اضلاع میں سیلاب نہیں آیاان علاقوں کے شہریوں پر خدمت کا وقت ہوتا ہے، ہم سب کو مشکل وقت میں متاثرین کی مدد کرنی چاہیے۔ اس بار بھی الخدمت نے سیلاب زدگان کی ہرطرح کی امداد کی، اب ہر اضلاع میں مکانات کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اپنے حلقے میں سیلاب سے متاثرین امداد کے منتظر تھے لیکن عمران خان نے دو ماہ بعد چکر لگایا لیکن کسی قسم کی امداد نہیں کی۔ الخدمت فاؤنڈیشن کو دیگر پارٹیوں نے بھی فنڈز دیئے اور شاف شفاف طریقے سے لگائے جارہے ہیں۔ یہ مشکل وقت کل ہم پر بھی آ سکتا ہے۔ سندھ کے متاثرین کو گندم کا بیج کھادیں اور ادویات دی گئیں تاکہ وہ اپنی زمینیں دوبارہ آباد کر سکیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.