جہلم پولیس میں 40 سال سے زائد سروس کرنے والے کانسٹیبل ذوالفقار علی کو گولڈن بریڈ لگانے کے حوالے سے ڈی پی او آفس جہلم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور ڈی ایس پی لیگل سید غلام عباس شاہ نے کانسٹیبل ذوالفقار علی کو بریڈ لگائے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ بریڈ لگانے کا مقصد کانسٹیبل ذوالفقار علی کی جہلم پولیس میں چار عشروں پر محیط خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا اور انہیں نمایاں ہونے کا احساس دلانا ہے۔