عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، پی ڈی ایم حکومت نے قوم کو گروی رکھ دیا۔ راجہ افتخار احمد شہزاد

0

پنڈدادنخان: راجہ افتخار احمد شہزاد نے کہا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، کوئی پرسان حال نہیں، پی ڈی ایم حکومت نے قوم کو گروی رکھ دیا۔ بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس مسترد کرتے ہیں، عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 27 سابقہ تحصیل ناظم راجہ افتخار احمد شہزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام اس وقت معاشی بحران کا شکار ہیں، مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔

راجہ افتخار احمد شہزاد نے کہا کہ سابق پی ڈی ایم حکومت نے آئی ایم ایف سے جو معاہدے کیے تھے اس کا خمیازہ عوام بھگت رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس مسترد کرتے ہیں، دھریالہ جالپ اور پنڈدادنخان میں اضافی ٹیکس کے خلاف احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے۔

راجہ افتخار احمد شہزاد نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کی محرومیاں ختم کرنے کیلئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، مہمان اداکار اپنے سٹوڈیو میں واپس جا چکے ہیں عوام اپنی قسمت کے فیصلے اپنی مرضی سے کرے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.