عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے پوری انتظامیہ موجود ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق

0

پنڈدادنخان: عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے پوری انتظامیہ موجود ہے، آپ کی تمام شکایات کو حل کیا جائے گا، تمام افسران کے دورازے کھلے ہیں۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے تحصیل پنڈدادنخان میں کھلی کچہری میں سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ کھلی کچہری کا انعقاد اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو کی جانب سے کیا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ مقامی ممبر صوبائی اسمبلی حاجی ناصر نے شہریوں کے مسائل سنے اور ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ان مسائل کو حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

اس موقع پر تحصیل پنڈدادنخان کے شہریوں، سیاسی شخصیات اور سماجی کارکنوں نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی جانب سے پی ڈی خان کے مسائل کو خصوصی توجہ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.