جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ صدر، تھانہ سٹی اور تھانہ سول لائینز کا دورہ کیا، انہوں نے تھانوں کی صفائی، مال مقدمہ، تکمیل ریکارڈ، حوالات اور عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او تھانہ صدر، ایس ایچ او تھانہ سٹی، محرر تھانہ صدر اور محرر تھانہ سٹی کو صفائی کے ناقص انتظامات پر شوکاز نوٹس جاری کیے۔
ڈی پی او جہلم نے زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فرنٹ ڈیسک اچھی حالت میں کام کرنے چاہیں، صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔
صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے،
اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے،
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی طرف دی گئی ٹائم لائن کے اندر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم،
شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے، ڈی پی او جہلم کی ہدایت pic.twitter.com/lwiye6wm3b
— JHELUM POLICE (@police_jhelum) August 15, 2023
انہوں نے ہدایت دیں کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی طرف دی گئی ٹائم لائن کے اندر ایف آئی آر درج کی جائیں، شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے۔ پولیس کی کارکردگی جانچنے کیلئے تھانوں اور دفاتر کے وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔