ایل سی آئی کھیوڑہ کے کنٹریکٹر شان کیرج کی جانب سے قرعہ اندازی، ایک ورکر کو عمرے کا ٹکٹ دیا گیا

0

پنڈدادنخان: بین الا قوامی شہرت کی حامل سوڈا ایش کمپنی ایل سی آئی کھیوڑہ کے کنٹریکٹر شان کیرج کے مالک حاجی ملک شان نے قرعہ اندازی میں اپنے ایک ورکر واجد حسین شاہ کو عمرہ کا ٹکٹ دیا۔

قرعہ اندازی کی خصوصی تقریب نجی میرج حال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا۔ اس موقع پر سابق نائب تحصیل ناظم چوہدری اسماعیل جوتانہ، ملک اظہر الحق ٹوانہ آف مٹھہ ٹوانہ اور تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کے جنرل سیکرٹری یونس شہباز، سینئر صحافی ملک رمضان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

محمد رمضان کھوکھر اور منیجر محمد نواز سمیت شان کمپنی کے ورکروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، قرعہ اندازی میں شان کیرج کنٹریکٹرکمپنی کے ورکر سید واجد حسین شاہ سکنہ کوٹھا شاہ پور سیداں کا عمرے کا ٹکٹ نکلا۔

اس موقع پر کیرج کنٹریکٹر کمپنی کے مالک حاجی ملک شان نے اعلان کیا کہ ہماری کمپنی کی جانب سے سال میں تین بار قرعہ اندازی کی کی جائے گی جس میں ورکروں کو عمرہ کے ٹکٹ دیئے جائیں گے اس طرح کے قدام کرنے سے کاروبار میں برکت پڑتی ہے اور غریب مزدور آدمی بھی عمرہ کی سعادت حاصل کرے گا۔

سابق نائب تحصیل ناظم چوہدری اسماعیل جوتانہ نے کہا کہ یہ بہت نیکی کا کام ہے اس سے اللہ تعالیٰ خوش ہوتا ہے اور کاروبار میں برکت ڈالتا ہے جبکہ اظہر الحق ٹوانہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک احسن اقدام ہے جس سے ورکروں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے مخیر حضرات کو اس طرح کے نیکی کے کاموں میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.