جہلم: پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد شہریوں کے چہرے لٹک گئے۔
گزشتہ روز شہری، سماجی، رفاعی، فلاحی، کارروباری، تنظیموں کے عمائدین نے مہنگائی کا شدید سونامی امڈ آنے پر کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے حکمران جماعت کے رہنماؤں سے مطالبہ کیاہے کہ یہ مہنگائی کے طوفان نے غریب سفید پوش طبقہ سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ جس کیوجہ سے غریب دیہاڑی دار اپنے بچوں کو 2 وقت کی روٹی دینے سے قاصر ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے گزشتہ سال عمران خان کی حکومت کو محض اس لئے چلتا کیا کہ مہنگائی ہو رہی ہے، جس کے بعد تمام جماعتوں نے مشاورت کے بعد حکومت قائم کی اور پھر جو حشر انہوں نے غریب عوام کاکیا ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔
شہریوں نے مریم نواز ، حمزہ شہبازاور مولانا فضل الرحمان سے مطالبہ کیاہے کہ اگر ان کا اختیار نہیں تو انہیں چاہئے کہ عام انتخابات کا اعلان کروائیں تاکہ اکثریت سے قائم ہونے والی حکومت ملک کا نظم و ضبط سنبھال کر مہنگائی کے خاتمے میں کردار ادا کرے۔