جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری، مزید 6 ملزمان گرفتار

0

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری، مزید 6 ملزمان گرفتار کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم فیضان کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 5 کلو 750 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم تصور عباس کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 5 کلو 600 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم احسن الطاف کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 5 کلو چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عامر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 560 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

سٹی پولیس نے کارروائی کرتےہوئے ملزم بلال کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 420 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم جہانگیر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 150 گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.