جہلم میں مرد و خواتین اساتذہ اور کلرک حضرات کی محکمانہ ترقی کے احکامات جاری

0

جہلم: ضلع جہلم میں مردوخواتین اساتذہ کو PST سے EST اور EST سے SST محکمانہ ترقی کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ اس کے علاوہ محکمہ تعلیم میں موجود کلرک حضرات کو بھی محکمانہ ترقی دے دی گئی۔

پنجاب ایجوکیٹرزایسوسی ایشن جہلم کے ضلعی صدراحسان الٰہی شاکر اور پنجاب ٹیچرز یونین جہلم کے ضلعی صدر راشد محمود چودھری مرکزی اور ضلعی عہدیداران کے ہمراہ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جہلم کوثرسلیم صاحبہ کو خصوصی شکریہ ادا کیااورترقی پانے والے تمام مرد و خواتین اساتذہ اور کلرک حضرات کو مبارک باد پیش کی۔

سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جہلم نے پنجاب ایجوکیٹرزایسوسی ایشن جہلم اور پنجاب ٹیچرزیونین جہلم کے مرکزی اور ضلعی عہدیداران کے اس ترقی کے عمل میں مرکزی کردار کو خوب سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اساتذہ رہنماؤں کاتعاون جاری رہا تو انشاء اللہ جلد ہم اگلی محکمانہ ترقی کے عمل کو بھی نہایت خوش اسلوبی سے مکمل کریں گے۔ اساتذہ رہنماؤں کے وفد نے اس سلسلے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اساتذہ رہنماؤں کے وفد میں چودھری وحید حیدر، ملک محمد افضل میر، رانا محمد اشفاق حیدر، راشد محمود چودھری، منظور حسین نظامی، افضال محمود چودھری، محمد شبیر چودھری، راجہ محمد زوہیب، احسان الٰہی شاکر، اظہر سلطان ملک، مبشر عباس شاہد، محمد رفیع راجپوت، کامران یوسف، وقار کاظمی، انزک محمود، شاہد سکندر مرزا اور ملک سعید اختر اور دیگر شامل تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.