پنڈدادنخان کی معروف درگاہ للِہ شریف پر خصوصی طور پر افطار دستر خوان کا انعقاد

0

پنڈ دادنخان کی معروف درگاہ آستانہ عالیہ للِہ شریف پر اعلی حضرت خواجہ غلام نبی ؒ اور حضرت صاحبزادہ الحاج الحافظ پیر محمد مطلوب الرسول ؒ کے مزارات کے احاطہ میں دارالعلوم مقبولیہ، مطلوبیہ، نقشبندیہ، مجددیہ کے طلباء حفاظ کرام اور اساتذہ کرام کے اعزاز میں سجادہ نشین آستانہ عالیہ للہ شریف حضرت صاحبزادہ پروفیسر محمد نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ نے خصوصی طور پر افطار دسترخوان سجایا جس میں یتیم مساکین اور بے سہارا بچوں نے شرکت کی یوں تو ان طالب علموں کی سحری افطاری کے لیے روزانہ کی بنیادوں پر دسترخوان سجایا جاتا ہے لیکن یہ افطار دسترخوان خصوصی طور پر صاحبزادہ پیر محمد مطلوب الر رسول رحمتہ اللہ علیہ کے ایصال ثواب کے لئے سجایا گیا اور محفل سجائی گئی جس میں قاری محمد یوسف اور اے بی این نیوز چینل کے ثنا خواں قاری اکرام نقشبندی نے تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کیں ڈاکٹر عبد الشکور اعوان نے بھی آقا کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کئے، تقریب میں حضرت صاحبزادہ حسنات الرسول اور صاحبزادہ احتشام الرسول سمیت مریدین اور عقیدتمندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.