دینہ: الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، سینکڑوں مرد و خواتین کا فری میڈیکل ، چیک اپ اور ادویات دی گئیں، میڈیکل کیمپ میں سینئر ڈاکٹرز نے شر کت کی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام دیوالیاں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کی نگرانی امیر عبدالقدیر اعوان نے کی، کیمپ میں چائلڈ سپیشلسٹ ، آئی سپیشلسٹ اور فزیو تھراپسٹ کی ٹیم نے بلا معاوضہ مستحق عوام کی امراض کی تشخیص کے بعد ادویات فراہم کی گئیں۔
کیمپ میں سینکڑوں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شر کت کی اور الفلاح فاؤنڈیشن کو بہترین میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا اور انہیں ڈھیروں دعائیں دیں ، کیمپ میں خصوصی شر کت میجر حافظ غلام قادری نے بھی شر کت کی۔