دینہ: جی ٹی روڈ پر 2 بسوں کی ریس، ایک بس ٹرک کے ساتھ جا ٹکرائی، 4 افراد زخمی

0

دینہ: جی ٹی روڈ پر 2 بسوں کی ریس، ایک بس ٹرک کے ساتھ جا ٹکرائی، 4 افراد زخمی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد دی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے لاہور جانے والی تیز رفتار 2 بسیں ریس لگاتے ہوئے جب دینہ چونگی نمبر 5 پر پہنچی تو ایک بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر آگے جانے والے ٹرک کو پیچھے سے ٹکر دے ماری ، حادثے کے بعد چیخ و پکار مچ گئی، بس ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جبکہ زخمیوں کی تعداد 4 بتائی جاتی ہے، پولیس نے رپورٹ درج کر لی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.