جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، 2 ملزمان منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کالا گجراں پولیس نے ملزم امجد کو گرفتار کر کے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی جبکہ ڈومیلی پولیس نے ملزم شاہد کو گرفتار کر کے ملزم سے ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد کر لیا۔
پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی۔