سوہاوہ: ایس ایچ او ڈومیلی اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم سمیت شراب سپلائر ملزم گرفتار کر لیا۔
ملزمان کی شناخت ولائیت اور واجد کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزم ولائیت سے 1 کلو 250 گرام چرس برآمد کر لی گئی جبکہ ملزم واجد سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں معاشرے کا ناسور جن کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی۔