پنڈدادنخان: ایس ایچ او للِہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، گاڑی میں جعلی نمبر پلیٹس اور ناجائز اسلحہ رکھنے والا عدالتی مفرور گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او للہ اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے گاڑی میں جعلی نمبر پلیٹس اور ناجائز اسلحہ رکھنے والا عدالتی مفرور گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او للِہ اور ٹیم نے دوران گشت ملزم بشیر کی گاڑی کی چیکنگ کی جس سے جعلی نمبر پلیٹس اور غیر قانونی اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد ہوا، ملزم بشیر عدالتی مفرور بھی ہے، ملزم کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جعل سازوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او تھانہ للِہ اور ٹیم کو اہم کاروئی پر شاباش دی۔