جہلم: محلہ ملاحاںکے رہائشی مہر مسعود ولد مہر محمد صادق نے جہلم پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ میرا بھانجا عابد علی رضا ولد غلام مصطفی جو کہ معذور ،اور اس کی ایک بیوہ ہمشیرہ جو کہ عرصہ 20سال سے میرے زیرکفالت ہیں ،جن کی اراضی تعدادی 9کنال بذریعہ وراثت ملی ہے جس کا وراثت انتقال درج ہے ،جس کا کمپیوٹر لینڈ اراضی ریکارڈ سینٹر میں موجود ہے۔
مہر مسعود نے بتایا کہ زاہد ضیاء ولد محمد ضیاء اور اس کے ساتھی جو قبضہ مافیا ہیں نے اس کے بھانجے عابد رضا کی ملکیتی جگہ سے 6اگست 2023کو ٹریکٹر ٹرالی جس کا ڈرائیور محمد راؤف عرف روفی ساکن جمیل ٹاؤن ویسٹ کالونی نے جگہ میں موجود سیمنٹ بلاک اٹھائے جس کی ویڈیو ہمارے پاس موجود ہے ، عابد رضا کے ماموں(مرحوم) نے جولائی 2017میں 3ٹرالیاں بلاک اپنے پلاٹ میں محفوظ کئے تھے وہ بلاک بھی 6اگست 2023کو اٹھا کر لے گئے ہیں۔
متاثرین نے جہلم پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے نگران وزیر اعلی پنجاب ،آئی جی پنجاب ،آر پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ بااثر قبضہ مافیا سے نجات دلوائی جائے اور ہمارے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے تاکہ ہم پر امن طریقے سے اپنی زندگیاں بسر کر سکیں۔