پٹرول کی قیمتوں میں کمی اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔ رکشہ یونین

0

جہلم: سرکاری و نیم سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبا و طالبات کو لانے اور لے جانیوالی پک اینڈ ڈراپ ٹرانسپورٹرز نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے گیس بھی مہنگی کر دی گئی، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جائیں، ہر شخص مشکل میں پھنسا ہوا ہے، گاڑیوں کے سپیر پارٹس بھی مہنگے ہو چکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار رکشہ یونین کے عہدیداران و ممبران نے اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس تناسب سے مہنگائی میں اضافہ ہوا اس تناسب سے پٹرول سستا نہیں کیا گیا ، یہ تو بہت ہی معمولی کمی کی گئی ہے، اس میں غیر معمولی کمی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت گاڑیوں کے سپیئر پارٹس، انجن آئل، ٹائر سمیت دیگر اشیاء بہت مہنگی ہو چکی ہیں ان میں کیسے کمی آئے گی اب تو خرچہ چلانا مشکل ہو چکا ہے، یہاں پر ہرشخص مہنگائی کی چکی میں پسا ہوا ہے،گیس اور بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا جس سے مزید مہنگائی ہوچکی ہے۔

رکشہ یونین نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مہنگائی کو کم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں تا کہ اس وقت مشکل میں پھنسے غریب عوام کو ریلیف مل سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.