ذخیرہ اندوزی کرنے والے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق

0

جہلم: خود ساختہ مہنگائی کرنے والے عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کی جائیں ذخیرہ اندوزی کرنے والے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے پرائس کنٹرول کمیٹی کی میٹنگ کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر جہلم نے ضلع بھر کے پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کو چیک کرتے ہوئے ناقص کارکردگی والے مجسٹریٹس پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

ڈی سی جہلم نے کہا کہ رمضان المبارک میں مہنگائی اور ذخیرہ اندوز مافیا خاص طور پر متحرک ہو جاتا ہے، عید کے ایام میں پھل سبزی فروشوں کی مانیٹرنگ انتہائی ضروری ہے، تمام مجسٹریٹس فیلڈ میں موجود رہیں اور مہنگائی مافیا کے خلاف کسی قسم کے دباؤ کو ہر گز خاطر میں نہ لائیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.