دینہ: ہونہار طالب علم محمد صائم خالد نے اے پی ایس منگلا سے آٹھویں کلاس ٹاپ پوزیشن میں پاس ہو کر نہم کلاس میں پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کی یونین کونسل لدھڑ کے گاوں بڑل منگلا کے رہائشی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری خالد حسین کے صاحبزادے محمد صائم خالد نے آرمی پبلک سکول منگلا سے آٹھویں جماعت کے امتحان میں ٹاپ پوزیشن میں نمبر حاصل کر کے نہم جماعت میں پہنچ گئے۔
اس موقع پر طالب علم محمد صائم خالد کا کہنا تھا کہ یہ سب میرے اساتزہ کرام اور میری محنت اور والدین کی سرپرستی اور دعاؤں کا نتیجہ ہے، محنت لگن جزبہ سے انسان اپنی کامیابی کی منازل طے کر سکتا ہے پڑھا لکھا معاشرہ ہی ترقی کی منازل طے کر سکتا ہے۔