جہلم: سٹی کونسلرز چوہدری محمد اعجاز کونسلر آئمہ جٹاں، خادم حسین بٹ، راجہ شہباز اور عاصم کیانی نے فواد چوہدری کی گرفتاری کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم فواد چوہدری کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم ڈرنے والے اور جھکنے والے نہیں ہیں۔ فواد چوہدری ایک دلیر اور بے باک شخصیت کا نام ہے ان کے حو صلوں کو پست کرنا ناممکن ہے۔
کونسلرز کا کہنا تھا کہ راہ حق میں مشکلیں آتی ہیں سچائی کا را ستہ دشوار گزار ہوتا ہے مگر باہمت لوگ اپنے حوصلے اور ہمت سے ہر مشکل کو پار کر لیتے ہیں۔ ہم اپنے لیڈر فواد چوہدری کی ہمت و حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان سے اظہار یکجہتی کا اعلان کر تے ہیں۔