خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول اور مہنگائی مافیا کیخلاف ایکشن لینا ہماری ذمہ داری ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی سربراہی میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس، ماہانہ کارکردگی کا جائزہ، ناجائز منافع خوروں اور ریٹ لسٹ نہ لگانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ جہلم شہر میں خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنا اور مہنگائی مافیا کے خلاف سخت ایکشن لینا ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں کہا کہ گزشتہ ماہ کے دوران بعض پرائس مجسٹریٹس نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ آج کل چینی، آٹا اور دیگر اشیائے ضرورت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کوکنٹرول کرنے کیلئے تمام پرائس مجسٹریٹس ہنگامی بنیادوں پر کام کریں۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے کہا کہ گزشتہ ماہ سخت چیکنگ کی وجہ سے مہنگائی مافیا کو کافی حد تک کنٹرول کیا گیا ہے اور جہلم شہر میں اشیائے ضروری کے نرخ اردگرد کے اضلاع سے کم ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہنگامی بنیادوں پر مختلف اوقات میں چھاپے ماریں، خود ساختہ ریٹ مقرر کرنے اور سرکاری ریٹ لسٹ نہ لگانے والوں کو بھاری جرمانے اور مقدمات درج کروائیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.