محکمہ سوئی نادرن گیس کی نااہلی، پنڈدادنخان شہر 2 دن سے گیس بندش کے باعث متاثر

0

پنڈدادنخان: محکمہ سوئی نادرن گیس کی نااہلی، پنڈدادنخان شہر میں 2 دن سے گیس بندش کے باعث متاثر، محکمہ سوئی گیس کے عملہ نے ریلوے حکام کی اجازت کے بغیر کام شروع کرنے کی کوشش پر ریلوے نے کام رکوا دیا، 2 دن سے گیس بندش کے باعث ہزاروں خاندانوں کو شدید مشکلات کا سامنا، علاقہ مکین سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی دوسری بڑی تحصیل کے شہر پنڈدادنخان 2 دن سے گیس کی بند ش کے باعث متاثر ہے۔ محکمہ سوئی نادرن گیس پنڈدادنخان کے عملہ کی نااہلی کے باعث پنڈدادنخان شہر میں 2 دن سے گیس کی سپلائی بند ہونے سے ہزاروں خاندان متاثر ہوگئے، خواتین کو گھروں میں کھانا بنانے کے ساتھ ساتھ کاروباری حلقے بھی متاثر ہونے لگے۔

یاد رہے کہ ریلوے پھاٹک پنڈدادنخان کے قریب عرصہ دراز سے مین لائن سے گیس لیکج کا مسئلہ چلا آ رہا تھا جس کے متعلق متعدد بار متعلقہ حکام کو آگاہ کیا۔

محکمہ سوئی نادرن گیس نے لیکج کا مسئلہ حل کرنے کے لیے کام تو شروع کیا لیکن محکمہ ریلوے کے حکام کو علم میں لائے بغیر کام شروع کرنے پر ریلوے حکام نے کام رکوا دیا جس کے باعث شہریوں کو گیس کی طویل بندش کا سامنا کرنا پڑا۔

شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے پنڈدادنخان کھیوڑہ اور پنڈدادنخان تا جہلم منڈی بہاؤالدین روڈ بند کر دیا جس کے باعث کئی گھنٹے ٹریفک جام رہی اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی 27 چوہدری ناصر جاوید وڑائچ، چوہدری عابد جوتانہ اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے ڈی ایس پی پنڈدادنخان کے ہمراہ عوام سے مذکرات کرکے راستہ کھلو ا دیا۔

اہل علاقہ نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ غفلت برتنے والے عملہ کے خلاف فوری محکمانہ کارروائی شروع کرکے ضلع بدر کیا جائے اور مستقل بنیادوں پر مسائل حل کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.