جہلم: ضلع کے مختلف تھانوں کے 6 ایس ایچ او ہنگامی بنیادوں پر تبدیل، جلداز جلد تھانوں کا چارج سنبھالنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے مختلف تھانوں کے چھ ایس ایچ او کو ہنگامی طور پر تبدیل کردیا گیا، ڈی پی او جہلم کی جانب سے رات کے وقت تبادلے کے بعد فورآ بعد اپنے اپنے تھانے پہنچ کر رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔
تھانہ منگلا سے ملک نثار کو تبدیل کر کے تھانہ چوٹالہ تعینات کردیا، تھانہ چوٹالہ سے انسپکٹر چوہدری الیاس کو تھانہ جلالپور شریف جبکہ سب انسپکٹر عثمان تصدق کو جلالپور شریف سے سول لائن بطور ایس ایچ تعینات کیا گیا ہے۔
سب انسپکٹر قمر سلطان کو سول لائن سے سی آئی آے تعینات کیا گیا، سب انسپکٹر راجہ آصف کو سی آِئی اے سے تھانہ پنڈدادنخان جبکہ چوہدری عبدالرحمٰن کو سی آئی اے تبدیل کیا گیا ہے۔
انسپکٹر راجہ ایاز کو تھانہ منگلا میں بطورایس ایچ او اپنے فرائض منصبی انجام دیں گے۔