ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جہلم زبیر اختر کی سربراہی میں شاندار چوک میں ٹریفک واک کا اہتمام

0

دینہ: ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جہلم زبیر اختر کی سربراہی میں شاندار چوک میں ٹریفک واک کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے وژن کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک مرزافاران بیگ کی طرف سے جاری احکامات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جہلم زبیر اختر کی سربراہی میں شاندار چوک میں ٹریفک واک کا اہتمام کیا گیا۔

واک کا مقصد بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلانے پر پابندی کے متعلق عوام میں آگاہی فراہم کرنا ہے، ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ہر شہری کا فرض ہے، اس کے علاوہ غلط پارکنگ کرنا جرم ہے، شہری رانگ پارکنگ سے اجتناب کریں۔

میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے زبیر اخترنے بتایا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کو بہت آسان کر دیا گیا ہے تاکہ لوگ اپنا لرنر بنوا کر اپنا لائسنس حاصل کریں اس کے علاوہ پولیس خدمت مراکز جہلم میں 24 گھنٹے لرنر پرمٹ کی سہولت موجود ہے۔ عوام کسی وقت خدمت مرکز پر جاکر اپنا لرنر لائسنس حاصل کرسکتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.