چوہدری الیون فتومست نے سپر 6 ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ گتر جیت لیا

0

ڈومیلی: تحصیل سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کے گاؤں گتر میں سپر 6 ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے علاوہ راولپنڈی،گوجرخان، سیالکوٹ،گجرانوالہ اور میرپور سے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

اس ٹورنامنٹ میں ٹوٹل 32 ٹیموں نے حصہ لیا۔ہر ٹیم کے کھلاڑیوں نے عمدہ پرفارمنس دیکھائی۔ یہ ٹورنامنٹ 2 دن میں اختتام پذیر ہوا۔ پہلے دن 16 ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اپنی کلاس شو کی لیکن معصوم الیون کے مایا ناز بلے باز قمر کیانی نے اپنی کلاس شو کی اور اپنی ٹیم کو فائنل تک رسائی دلائی۔

دوسرے دن بقیہ 16 ٹیموں نے اپنی قسمت کو گراؤنڈ میں آزمایا لیکن چوہدری الیون فتومست پدھری کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے پورا دن اپنی خوبصورت کلاس کے ساتھ تمام ٹیموں پر حاوی رہے جس میں راجہ قادر گوجرخان، صدام بٹ سوہاوہ اور سوئنگ کے سلطان حافظ شانی سوہاوہ نے پورا دن اپنی پرفارمینس دیکھائی اور اپنی ٹیم کو فائنل کا ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ فائنل جیتنے کے بعد ٹیم کے اونر چوہدری واجد اور سپورٹرز نے خوب جشن منایا۔

ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی نوجوانوں کی آواز این اے 60 کے امیدوار راجہ زاہد عزیز تھے۔ راجہ زاہد عزیز نے نوجوانوں میں دل کھول کر انعامات کی برسات کی۔ خصوصی آمد میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما رفعت محمود زیدی، راجہ طلعت پدھری، راجہ الفت پدھری، چوہدری مظفر بھاٹی، حافظ ملک مدثر ڈھانگری اور بھی علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔

جیتنے والی ٹیم کو نقد انعام اور خوبصورت ٹرافی سے نوازا گیا، علاقہ بھر سے شائقین کرکٹ کی تعداد میچ دیکھنے گراؤنڈ میں موجود تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.