انسداد دہشتگردی عدالت نے فواد چوہدری کی ضمانت خارج کر دی

0

انسداد دہشت گردی عدالت نے فواد چوہدری کی ضمانت خارج کردی۔

ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ہاؤس کو جلانے کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے فواد چوہدری کی عدم پیشی پر عبوری ضمانت خارج کردی۔

دریں اثناء سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر ضمانت خارج کی۔

فواد چوہدری کی ضمانت مقدمہ 366/23 اور 367/23 تھانہ ماڈل ٹاؤن میں خارج ہوئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.