دینہ: پولیس سٹی چوکی دینہ کی کارروائی، موٹرسائیکل چور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے موٹرسائیکل برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دینہ پولیس سٹی چوکی نے موٹرسائیکل چور ملزم خاور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او جہلم کا کہنا ہے کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کا اولین فرض ہے۔