جہلم: شہر سمیت ضلع بھر میں فضائی آلودگی کا سبب بننے والے عوامل جن میں بھٹہ خشت اور گاڑیوں کے خلاف آپریشن ناگزیر ہے، دھواں چھورنے والے بھٹے اور گاڑیاں فضائی آلودگی کاسبب بن رہی ہیں، سموگ سے شہر سمیت مضافاتی آبادیوں کے مکین امراض چشم و دیگر بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔
محکمہ ماحولیات کی غیر سنجیدگی شہریوں کے لئے وبال جان بن رہی ہے، فضائی آلودگی کا سبب بننے والے بھٹہ خشت اور گاڑیوں کے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے بغیر فضائی آلودگی اور سموگ پر قابو پانا ممکن نہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران کو قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کرنا چاہیے تاکہ سموگ جیسی گردوغبار پر قابو پایا جا سکے۔
سموگ کا سیاہ سایہ سموگ بن کر جہلم کے مضافاتی علاقوں پر لہرا رہا ہے، محکمہ ماحولیات کی عدم دلچسپی کی وجہ سے شہری سانس، دمے، آشوب چشم جیسے امراض میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں۔
شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع جہلم میں محکمہ ماحولیات کے افسران کو بھٹہ خشت کوڑے کرکٹ کو آگ لگانے والے افراد اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہری مہلک امراض سے محفوظ رہ سکیں۔