دینہ کے معروف صحافی احمد ندیم کے والد محترم اور حاجی عبدالغفور کے بھائی حاجی مشتاق احمد مختصر علالت کے باعث دینہ میں انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی، کاروباری، صحافیوں سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے معروف صحافی احمد ندیم، محمد قیصر اور نکاش وسیم کے والد محترم اور حاجی عبدالغفور کے بھائی حاجی مشتاق احمد مختصر علالت کے باعث بھٹی سٹریٹ منگلا روڈ دینہ میں انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ صبح 9 بجے ہاکی گراؤنڈ جی ٹی روڈ دینہ میں ادا کی گئی۔
مرحوم حاجی مشتاق کی نماز جنازہ آستانہ عالیہ بوڑا جنگل شریف پیر فخر نذیر قاسم موہڑوی نے پڑھائی، نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
بعد ازاں مرحوم حاجی مشتاق احمد کی میت آبائی گاؤں مدوکالس میں لے جائی گئی جہاں مدوکالس میں بھی دوسری نماز جنازہ ادا کی گئی۔ مرحوم حاجی مشتاق احمد مدوکالس میں سینکڑوں سوگواروں کی موجود گی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔