پنڈدادنخان: جلالپور شریف اور للِہ میں پولیس نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بجلی چوری میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع جہلم میں میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مین تار کے ساتھ کنکشن لگا کر بجلی چوری کرنے والے ملزم ارشد محمود کو گرفتار کر لیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
ادھر ایس ایچ او تھانہ للِہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ضیغم عباس کو گرفتار کر لیا، ملزم ضیغم عباس مین تار کے ساتھ کنکشن لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ سرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔